اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین کے سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والی اپنی کمپنیوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید موثر بنانے کا درخواست کی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے یقین دہانی کرائی کہ چینی شہریوں اور کمپنیوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے۔
افغانستان کی صورتحال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے۔