اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر کے دھاندلی کو سپورٹ کریگی: گورنر پنجاب

اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر کے دھاندلی کو سپورٹ کریگی: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سے ایم این اے نواب شیر وسیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، سیاسی مخالفین اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں بھی رکاوٹ بن رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

چودھری سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کے سیاسی مخالفین ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی سیاست کر رہے ہیں۔