راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں موسلا دھاربارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفہ وقفہ سے بارش جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش سے ایک جانب تو حبس میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے تو دوسری طرف نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہو چکا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈز میں بارش کا پانی داخل ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی۔
نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔