اسلام آباد کے7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد کے7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا سیکٹرجی 9 تھری کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس کے سبب 8 گلیاں بند کر دی گئیں۔ علاوہ ازیں سیکٹرجی 7 ٹو، آئی 10 ٹو،جی 9 ٹو کی متاثرہ گلیوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے سیکٹر جی 9 ون، ای 11 فور اور آئی 10 فور کی متاثرہ گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں، متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن30 اگست سے تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔