لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے دورہ پاکستان کا امکان ہے، دورے کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران افغانستان سے انخلاء کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست کریں گے، دورے کے دوران ڈومینک راب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عران خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومینک راب افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کے لیے متعدد دیگر ممالک کا دورہ بھی کریں گے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ممالک کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔