اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 89 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 978 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 103 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 96 ہزار 326، سندھ میں 4 لاکھ 33 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10، بلوچستان میں 32 ہزار 282، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 952، اسلام آباد میں 99 ہزار 910 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 282 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 71 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 651 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 48 ہزار 872 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 717 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 89 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 978 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 959، سندھ میں 6 ہزار 924، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 15، اسلام آباد میں 866، بلوچستان میں 339، گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 702 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔