کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 57 جانیں لے گئی، 3787 نئے مریض

کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 57 جانیں لے گئی، 3787 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 787 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 97 ہزار 694، سندھ میں 4 لاکھ 35 ہزار 159، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 677، بلوچستان میں 32 ہزار 329، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 993، اسلام آباد میں ایک لاکھ 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 329 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 745 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 55 ہزار 467 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 606 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 57 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 35 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 979، سندھ میں 6 ہزار 932، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 41، اسلام آباد میں 868، بلوچستان میں 339، گلگت بلتستان میں 174 اور آزاد کشمیر میں 702 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔