سرینگر: (دنیا نیوز) کشمیری رہنما مسرت عالم بٹ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا، وہ کئی برسوں سے بھارتی قید میں ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سری نگر میں ہونے والے اجلاس میں مسرت عالم بٹ کو چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا، شبیر احمد شاہ اور غلام احمد گلزار وائس چیئرمین ہوں گے۔ مولوی بشیر احمد عرفانی جنرل سیکرٹری کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔
اجلاس میں بابائے حریت مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی تحریک ِ آزادی کیلئے دی گئی قربانیوں کو شانداز الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ،کل جماعتی حریت کانفرنس نے مرحوم سید علی گیلانی کےمشن کو جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔