آپ اپوزیشن کا کردار ادا کریں یا اعلان کریں حکومت کے سہولت کار ہیں: بلاول بھٹو

آپ اپوزیشن کا کردار ادا کریں یا اعلان کریں حکومت کے سہولت کار ہیں: بلاول بھٹو

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جیالوں کی محنت کے سبب مضبوط ہو رہی ہے، پیپلزپارٹی مستقبل میں حکومت بنائے گی، وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر مسلط کیے گئے کھلاڑی نے کیا حشر کر دیا ہے، کرپشن کا خاتمہ، ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا، موجودہ حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا، ملکی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں دیکھی جو خان صاحب لے کر آئے، جن کے پاس روزگار تھا وہ بھی چھین لیا گیا، یہ ظالم اور عوام دشمن حکومت ہے، پیپلزپارٹی دور میں ریکارڈ روزگار فراہم کیا گیا، پیپلزپارٹی دور حکومت میں پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا، عوامی حکومت میں عوام کے مفاد کیلئے سوچا جاتا ہے۔