فتح جنگ انٹرچینج پر فائرنگ، ایڈیشنل آئی جی موٹروے زخمی، بھائی جاں بحق

فتح جنگ انٹرچینج پر فائرنگ، ایڈیشنل آئی جی موٹروے زخمی، بھائی جاں بحق

ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ فتح جنگ انٹر چینج پر کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں اے آئی جی موٹروے زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سینیئر پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔