شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 6 گرفتار

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 6 گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسو خیل، میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ 6 کو گرفتار کر لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔