اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 15 ہو گئی ہے۔
جان لیوا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مزید 58افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 26ہزار 720ہو گئی ، کورونا مثبت کیسز کی شرح 5اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 15ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 ہو گئی۔ 3 ہزار 153 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ 10لاکھ 86ہزار 785افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 13ہزار 182،سندھ میں 4لاکھ 44ہزار 464،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68ہزار 258، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2ہزار 617 اور بلوچستان میں 32 ہزار 569 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد آزاد کشمیر میں 33ہزار 268اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 162افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔