'سابق دور میں پولیس سمیت اداروں کو ذاتی مفاد کی خاطر استعمال کرکے غلط کلچر پروان چڑھایا گیا'

'سابق دور میں پولیس سمیت اداروں کو ذاتی مفاد کی خاطر استعمال کرکے غلط کلچر پروان چڑھایا گیا'

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں سے سیاسی مداخلت کو ختم کیا، ہر ادارے اور محکمے کو سرکاری امور کی انجام دہی میں آزادی دی ہے، ہماری سیاست صرف عوام کی خدمت ہے، 3 سال میں پائیدار اور یکساں ترقی پر توجہ دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی، عوام اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے، نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے۔