اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امن و امان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال اور ملکی مجموعی امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے انخلا کے معاملے پر وزارت داخلہ کی کارکردگی کو سراہا اور بارڈر منیجمنٹ کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو وزارت داخلہ میں فیسیلیٹیشن سیل کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کی سکیورٹی صورتحال اور 1122 کے معاملے پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا۔