پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ، لیز پر حاصل کردہ ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

Published On 14 September,2021 11:19 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ، لیز پر حاصل کردہ ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے حاصل کئے ہیں جبکہ دوسرا طیارہ کچھ دنوں تک پاکستان پہنچے گا۔ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے والے دونوں طیارے 2017 ساخت کے ہیں۔ کوویڈ اور عالمی ہوا بازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کرسکا۔

طیارے پی آئی اے کے بیڑے کے پرانے طیاروں کو تبدیل کریں گے۔ ان طیاروں سے پی آئی اے اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا۔
 

Advertisement