اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب وہ ادارہ ہے جو خود قابل احتساب ہے، چیئرنیب کی عمر 76 سال ہو چکی لیکن حکومت کیلئے ان کی کارکردگی اچھی ہے، میڈیا کو پابند کرنے کیلئے قانون بنائے جائیں گے تو دنیا اس بارے میں کیا کہی گی۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹرمینل لگانے پر ہمارے خلاف کیس چلا اس سے پاکستان 33 فیصد زیادہ فائدہ اٹھا سکتا تھا، مگر اس کیس کی وجہ سے وہ فائدہ پاکستان کو نہیں مل سکا، تازہ ترین سکینڈل ملک میں گندم کا ہے، حکومت سے متعلق نیب نے خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہے، ایک دن یہ حقائق سامنے آئیں گے کہ نیب کیوں خاموش تھا ؟۔