محکمہ موسمیات کی زیریں سندھ میں بادل برسنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی زیریں سندھ میں بادل برسنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ اور مٹھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔