اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 66 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 4 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 821 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 18 ہزار 196، سندھ میں 4 لاکھ 47 ہزار 678، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 972، بلوچستان میں 32 ہزار 671، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 204، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 549 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 551 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 86 لاکھ 82 ہزار 730 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 778 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 12 ہزار 236 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 39 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 66 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 4 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 319، سندھ میں 7 ہزار 210، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 329، اسلام آباد میں 893، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 727 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔