بلوچستان کے سیاسی مسئلے کو صوبائی قیادت دیکھ رہی ہے: مولانا فضل الرحمان

بلوچستان کے سیاسی مسئلے کو صوبائی قیادت دیکھ رہی ہے: مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بی این پی مینگل کے بانی سردار عطاللہ مینگل کی فاتحہ خوانی کے بعد کوئٹہ میں مختصر قیام کیا۔ انہوں نے بلوچستان کی سیاسی صورت حال اور وزیراعلی جام کمال کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ صوبائی قیادت دیکھ رہی ہے۔