پشاور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹرذیشان خانزادہ کی نااہلی کے لئے پشاورہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذیشان خانزادہ نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت کچھ چیزیں چھپائی ،ذیشان خانزادہ کے خلاف تھانہ رستم میں ایف آئی درج ہے،کاغذات جمع کرتے وقت انھوں نے جان بوجھ کرمعلومات چھپائی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر ذیشان خانزادہ آرٹیکل 62,63 پر پورا نہیں اترتے،الیکشن ایکٹ کی روسے ذیشان خانزادہ صادق اورامین نہیں رہے، سینیٹر ذیشان خانزادہ کو نااہل قراردیا جائے۔
درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت صوبائی الیکشن کمیشن ،سینیٹر ذیشان خانزادہ اور دیگرکو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست مقامی شہری کی جانب سے جمع کی گئی ہے۔