تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پرآؤٹ لک رپورٹ جاری
  • بریکنگ :- اسلام آباد:نان ٹیکس آمدنی میں کمی ریکارڈکی گئی،وزرات خزانہ
  • بریکنگ :- درآمدات،محصولات،ترسیلات زر،برآمدات،بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ
  • بریکنگ :- رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر 11.9فیصداضافےسے 10.6ارب ڈالرریکارڈ
  • بریکنگ :- ملکی برآمدات 32.2فیصداضافےسے 9.7ارب ڈالرکی سطح پرپہنچ گئیں
  • بریکنگ :- درآمدات 66.3فیصداضافےسے 23.5ارب ڈالرہوگئیں،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- رواں مالی سال کےپہلے 4ماہ میں تجارتی خسارہ 13.8 ارب ڈالرتک پہنچ گیا
  • بریکنگ :- کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں 5.1 ارب ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیا،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.7 فیصدریکارڈکیاگیا،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 4فیصدکمی سے 662.1 ملین ڈالررہی
  • بریکنگ :- زرمبادلہ ذخائر 23نومبرتک 22ارب 98 کروڑڈالرسےزائدہوگئے،رپورٹ
  • بریکنگ :- 4 ماہ میں ٹیکس ریونیو 36.8فیصداضافےسے 1843ارب روپےرہا،رپورٹ
  • بریکنگ :- 4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کی مدمیں 392.7ارب روپےمنظورکیےگئے
  • بریکنگ :- 3 ستمبرتک مالیاتی خسارہ بڑھ کر 438ارب روپےتک پہنچ گیا،رپورٹ
  • بریکنگ :- زرعی قرضے 6.5فیصداضافےسے 381.3ارب روپےکی سطح پررہے
  • بریکنگ :- اکتوبرمیں مہنگائی کی ماہانہ شرح 9.2فیصدریکارڈکی گئی،رپورٹ
  • بریکنگ :- جولائی تااکتوبرمہنگائی کی سالانہ شرح 8.7 فیصدریکارڈ،رپورٹ
  • بریکنگ :- جولائی تاستمبربڑی صنعتوں کی شرح نمومیں 5.2 فیصداضافہ ہوا،رپورٹ

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس: نیب کا نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ ریکوری کا آغاز

Published On 21 September,2021 02:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ان ایکشن، نیب لاہور کی نگرانی میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ ریکوری کا آغاز کر دیا گیا۔

نیب لاہور نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنرزکو مراسلہ جاری کر دیا۔ لاہور میں نواز شریف کی 940 کنال 2 مرلہ اراضی موضع مانک، 299 کنال 12 مرلہ اراضی موضع بدوکی سانی، 103کنال 6مرلہ اراضی موضع مال کو فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔

اسی طرح لاہور میں 312 کنال 14 مرلہ موضع سلطانکے، لاہور میں ہاؤس نمبر 135 اپر مال اور دیگر جائیدادوں میں 14 کنال زرعی اراضی واقع موضع منڈیالی شیخوپورہ کو فروخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کو قابل فروخت جائیدادوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔ نواز شریف کو 10 سال قید، 8 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ مریم نواز کو 7 سال قید اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جرمانے کی موجودہ ویلیو 1 ارب 85 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ مکمل ریکوری نہ کرنے کی صورت میں مزید اثاثے تلاش کئے جائیں گے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سابق وزیراعظم سے جرمانہ کی وصولی کیلئے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔