کورونا کے وار برقرار، چوتھی لہر مزید 47 جانیں لے گئی، 2333 نئے مریض

Published On 22 September,2021 08:23 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 47 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 374 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 24 ہزار 701، سندھ میں 4 لاکھ 52 ہزار 267، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 874، بلوچستان میں 32 ہزار 796، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 264، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 472 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 864 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ ایک ہزار 178 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 139 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 40 ہزار 917 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 374 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 470، سندھ میں 7 ہزار 295، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 444، اسلام آباد میں 905، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 733 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement