مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، شوپیاں میں فائرنگ سے نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، شوپیاں میں فائرنگ سے نوجوان شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غاصب فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے گاؤں چتراگم میں نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔

قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چند نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا۔ کشمیری عوام نے بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔