محکمہ موسمیات کی آج لاہور، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آج لاہور، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور چترال میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کراچی، میرپور خاص، مٹھی اور سانگھڑ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔