لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ اقوام متحدہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کیے، بھارت خطے میں امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے، دنیا کو نوٹس لینا ہوگا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے را کی پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھارتی شہری سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی بھارتی عزائم کو ناکام بنایا ہے، آئندہ بھی ناکام بنائیں گے، 22 کروڑ پاکستانی افواج پاکستان سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے ساتھ متحد کھڑے ہیں۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے بھارتی دہشت گردی پر خاموشی ختم کریں، کوئی شک نہیں بھارت آج بھی دہشت گردی اور پاکستان امن کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان میں امن و استحکام بدقسمتی سے کبھی بھی بھارت سے برداشت نہیں ہوتا، بھارتی مسلمان اور کشمیری بھارتی سیکورٹی فورسز کی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔