وزیراعظم اور تاجک صدر میں رابطہ، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اظہار اطمینان

وزیراعظم اور تاجک صدر میں رابطہ، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اظہار اطمینان

دونوں رہنماؤں نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی بات چیت کو دہرایا اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی کوششوں پر بات کی اور افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے افغانستان کو امداد فراہم کرنے میں عالمی برادری کے اہم کردار پرزور دیا اور افغانستان کے ساتھ اقتصادی رابطوں کی فوری اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن اور استحکام کی کوششوں کو مزید مربوط بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔