گورنر پنجاب سے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر بات چیت

Published On 04 October,2021 12:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور سے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ملاقات کی، جس میں مسئلہ کشمیر، فلسطین اور اورسیز پاکستانیوں کے مسائل پربات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی معنوں میں سفیر بننے کا حق ادا کر رہے ہیں، بھارت خطے میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار اور امن کا دشمن ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہوتے ہوئے خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا، پاکستان امن اور اقلیتوں کے ساتھ جبکہ بھارت دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔

گورنر پنجاب نے ناز شاہ سمیت دیگر برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی کشمیریوں اور فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنے کو سراہا۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں دنیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا حل کرنا لازم ہو چکا ہے، ہم ہر لمحہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کر رہے ہیں۔
 

Advertisement