کوٹلی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے دھاندلی کا مقابلہ کیا، وفاق اور پنجاب کی طرح کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، کشمیر کا بھٹو زندہ ہے، کشمیر کی بی بی زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جیالے عمران خان کی کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، کٹھ پتلی حکومت سازشوں میں لگی ہوئی ہے، پیپلزپارٹی کا کشمیر سے سیاسی نہیں، نسلوں کا رشتہ ہے، ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا، کٹھ پتلی کیا چیز ہے۔