جنرل ندیم رضا سے سعودی امیر البحر کی ملاقات، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

جنرل ندیم رضا سے سعودی امیر البحر کی ملاقات، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا سے سعودی امیر البحر نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی امور، سیکیورٹی خاص کر افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی فوجی اور دیگرشعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر بھی بات کی گئی۔ جنرل ندیم رضا نے دونوں ممالک میں دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب تعاون کے خطہ کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔