مردم شماری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا: وزیراعظم عمران خان

مردم شماری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا: وزیراعظم عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سیّد امین الحق، خالد مقبول صدیقی، سینیٹر فیصل سبزواری اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر شریک تھے۔ ملاقات میں مردم شماری اور سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں مل کر سندھ اور بالخصوص کراچی کی ترقی کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں.وفد نے وفاقی حکومت کے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے منصوبوں پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔