راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے کمانڈنگ افسروں کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے کمانڈنگ افسروں کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے رجمنٹ کی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور آپریشنل کارکردگی کو سراہا۔ رجمنٹ سینٹر آمد پر کرنل کمانڈنٹ فرنٹیئر فورس رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی اور انسپکٹر جنرل آرمزماجد احسان نے ان کا استقبال کیا۔