بلوچستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر چودھری برادران کا اظہار افسوس

بلوچستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر چودھری برادران کا اظہار افسوس

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فوری طبی امداد کیلئے ایئر ایمبولینس کا استعمال کیا جائے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، ناگہانی آفت سے متاثر ہونے والوں کو تنہا نہیں چھوڑے گے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا کہ زلزلہ زدگا کیلئے کھانے پینے کا فوری انتظام کیا جائے، بلوچستان حکومت ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی امداد کرے۔