سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Published On 11 October,2021 05:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں آفیشلی ماموں بن گیا ہوں۔

اُدھر سابق صدر آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ میں آفیشلی خالہ بن گئی ہوں۔ الحمد للہ

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چودھری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔

نکاح کی تقریب میں بھٹو و زرداری خاندان اور محمود چودھری کے رشتے دار شریک ہوئے، اس موقع پر بلاول ہاؤس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ان کی شادی کی تقریبات 4 دن قبل 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔

Advertisement