وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ غاصب فوج نے ضلع شوپیاں میں 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے ایک گاؤں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔
مقبوضہ کشمیر:حریت پسندوں کا حملہ،افسر سمیت 5بھارتی فوجی جہنم واصل
غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو زدوکوب بھی کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا۔