میرے دوست، میرے ساتھی الوداع: شہباز شریف کا پرویز ملک مرحوم کو خراج عقیدت

Published On 12 October,2021 01:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے پرویز ملک مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوست، میرے ساتھی الوداع، پرویز ملک خوبصورت انسان، بھروسہ مند ساتھی اور سچے پارٹی لیڈر تھے، خدا آپ کی آنے والی منزلیں آسان کرے۔

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا لکھا کہ پرویز ملک پوری سیاسی زندگی میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے، خدا آپ کی آنے والی منزلیں آسان کرے، خدا آپ کو اپنی رحمت میں رکھے، آمین۔

ادھر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر محمد بھٹی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج عمر عطا بندیال، سابق گورنر لطیف کھوسہ، زعیم قادری، لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، شہبازشریف، خواجہ آصف، راناثنااللہ، رانا تنویر اور احسن اقبال سمیت سول سوسائٹی کی اہم شخصیات اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یاد رہے پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما پرویز ملک گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے۔

Advertisement