کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 27 جانیں لے گئی، 1086 نئے مریض

کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 27 جانیں لے گئی، 1086 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 86 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 316، سندھ میں 4 لاکھ 64 ہزار 746، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 501، بلوچستان میں 33 ہزار 108، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 363، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 357 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 380 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 98 ہزار 599 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 590 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 94 ہزار 590 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 131 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 228 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 821، سندھ میں 7 ہزار 520، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 673، اسلام آباد میں 936، بلوچستان میں 352، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔