تازہ ترین
  • بریکنگ :- نوشہروفیروز:پولنگ کچھ دیرکیلئےروک دی گئی،پولیس کی اضافی نفری طلب
  • بریکنگ :- کندھ کوٹ:جے یو آئی (ف) اور پیپلزپارٹی کےکارکنوں میں جھگڑا
  • بریکنگ :- کندھ کوٹ:تصادم کاواقعہ میونسپل کمیٹی وارڈنمبر 10 میں پیش آیا
  • بریکنگ :- کندھ کوٹ:ڈنڈےلگنےسے 30 کارکن زخمی،متعددگاڑیوں کونقصان
  • بریکنگ :- کندھ کوٹ:پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
  • بریکنگ :- نواب شاہ:پولنگ اسٹیشن نادرشاہ ڈسپنسری میں ہنگامہ آرائی
  • بریکنگ :- بیلٹ پیپرمیں ایک سیاسی جماعت کانشان نہیں ہے،مظاہرین
  • بریکنگ :- نواب شاہ: ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ روک دی گئی
  • بریکنگ :- نواب شاہ: پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات
  • بریکنگ :- نوشہروفیروز:بھریاسٹی میں ووٹرزکےدرمیان تصادم

حکومت پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لٹر پر لیکر جائے گی: سعید غنی کا دعویٰ

Published On 16 October,2021 04:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے حکومت پٹرول کی قیمتیں 250 سے300 روپے فی لٹر پر لیکر جائے گی، حکومت ڈالرکی قیمت بھی 250 پر لیکر جائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک پرمسلط کی گئی حکومت کی سزاعوام اٹھا رہی ہے۔ یہ ایسی منحوس حکومت ہے کہ لوگوں کی تنخواہیں کم ہورہی ہیں اورمہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 140ڈالرفی بیرل سے اوپرگئیں، پیپلزپارٹی کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کی قیمتوں سے کم رکھیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےکراچی کی پہچان اسکی روشنیاں اور تعلیم و ترقی نہیں رہی، کراچی شہرکی پہچان دہشتگردی بن گئی، اب شہر قائد میں امن وامان قائم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔