سرینگر: (ویب ڈیسک) حریت پسندوں نے قابض سکیورٹی فورسز کی ناک میں دم کر دیا۔ 6 روز کے دوران دو افسروں سمیت 9 قابض بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دو قابض بھارتی فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں، قابض سکیورٹی فورسز کی طرف سے 16 اکتوبر ہفتے کی صبح ایک بڑے نام نہاد سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ قابض بھارتی فوج نے آپریشن میں اب تک اپنے دو سینئر اہلکاروں سمیت 9 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی حریت پسند کے شہید ہونے کی کوئی اطلاع نہیں اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 نوجوان شہید
یاد رہے کہ قابض بھارتی فوج نے دو روز قبل ایک کمیشنڈ افسر سمیت دو فوجی آپریشن میں جہنم واصل ہوئے تھے، قابض فوج ہلاک شدگان کی لاشوں کو طویل مشتقت کے بعد ڈھونڈ پائی۔
دوسری طرف حریت پسندوں نے قابض سکیورٹی فورسز کی ناک میں دم کر کے رکھا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر جموں ڈویژن کے پونچھ اور راجوڑی کے درمیان سرحدی علاقوں کے گھنے جنگلوں میں لڑائی کا آغاز 11 اکتوبر کو ہوا تھا، اب تک تصادم میں 9 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ گمشدہ فوجیوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا گيا، جس میں قابض سکیورٹی دستوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ علاقے میں زبردست فائرنگ اور وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جا رہی ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے ناکامی کے بعد اضافی فورسز بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر:حریت پسندوں کا حملہ،افسر سمیت 5بھارتی فوجی جہنم واصل
بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے کے قابض سینئر فوجی افسر نے تصدیق کی تھی کہ ایک سینئر اہلکار لا پتہ ہو گیا اور تلاش کے لیے آپریشن کی ضرورت ہے۔ ہم زخمی جے سی او کو اب تک بازیاب نہیں کرا سکے۔ حریت پسندوں گھنے جنگلوں میں ہیں اور تعاقب اتنا آسان نہیں ہے۔