چنیوٹ میں جشن عید میلا دالنبیﷺکے موقع پر 63 من وزنی کیک تیار

چنیوٹ میں جشن عید میلا دالنبیﷺکے موقع پر 63 من وزنی کیک تیار

چنیوٹ دریائے چناب کے کنارے واقع وادی عزیز شریف دربار پر جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 63 من وزنی کیک تیار کر لیا گیا، کیک کو 25 کاریگروں نے 5 دنوں میں تیار کیا۔ کیک کو اعلیٰ کوالٹی کی فریش کریم اور دیسی گھی سے تیار کیا گیا ہے۔

کیک میں 29 ہزار انڈے،5 من چینی،5 من روح افزا،20 من اعلیٰ کوالٹی کی فریش کریم، 3 من دیسی گھی اور 3 من چاکلیٹ،10 من کریم، جام 2 من، میدہ 400 کلو،خشک میوہ جات میں3 من پستہ، 3 من بادام ،دودھ 80 کلو شامل ہیں۔