نبی پاکؐ کی ولادت کے موقع پر جیلوں کے قیدیوں کیلئے خصوصی کھانے کا اہتمام

نبی پاکؐ کی ولادت کے موقع پر جیلوں کے قیدیوں کیلئے خصوصی کھانے کا اہتمام

سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر قیدیوں کو آج پراٹھا، چائے اور حلوہ کا ناشتہ دیا گیا جبکہ دوپہر کے کھانے میں قیدیوں کو چکن بریانی، دہی اور زردہ دیا جائے گا۔

اسی طرح قیدی رات کو چکن روٹی، سویاں اور کشمیری چائے کا ڈنر کریں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے عید میلاد النبیؐ پر قیدیوں کے لئے خصوصی کھانے کا اہتمام کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں۔