تازہ ترین
  • بریکنگ :- پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے41ویں مقابلےاختتام پذیر
  • بریکنگ :- بنیادی فوجی تربیت میں شوٹنگ مہارت مرکزی حیثیت رکھتی ہے،آرمی چیف
  • بریکنگ :- آرمی چیف کی بطورمہمان خصوصی تقریب میں شرکت،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- تقریب کاانعقادجہلم گیریژن میں کیاگیا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- میگاشوٹنگ ایونٹ 26اکتوبرسےیکم دسمبرتک منعقدہوا
  • بریکنگ :- مقابلوں میں آرمی،نیوی اورایئرفورس کےنشانہ بازوں نےحصہ لیا
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےنمایاں کارکردگی دکھانےوالوں میں انعامات تقسیم کیے
  • بریکنگ :- سول آرمڈفورسزاورشہریوں سمیت 2500سےزائدنشانہ بازوں کی شرکت
  • بریکنگ :- انٹرفارمیشنزمقابلوں میں ملتان کورپہلےاورمنگلاکوردوسرےنمبرپررہی
  • بریکنگ :- انٹرسروسزمیچوں میں پاک فوج نےتمام مقابلےجیت لیے
  • بریکنگ :- دیگرمقابلوں میں پنجاب رینجرزپہلے،گلگت بلتستان اسکاؤٹ دوسرےنمبرپر
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےمارکس مین شپ میں اعلیٰ مہارتوں کےمظاہرےکوسراہا
  • بریکنگ :- ایک جوان کی شوٹنگ مہارت اس کاطرہ امتیازہے،آرمی چیف

دریائے چناب میں 5 لاکھ بچہ مچھلی کو صدقہ کے طور پر چھوڑ دیا گیا

Published On 20 October,2021 11:38 pm

وزیرآباد:(دنیا نیوز)اسلامی تعلیمات کے مطابق صدقہ ایسی چیز ہے جو کہ بلاؤں کو ٹالتا ہے اور صدقہ کے ذریعے انسان اپنی مشکلات سے بچنے کیلئے ہر جائز طریقہ اپناتا ہے،دنیا بھر میں مشہور ہے کہ پاکستانی ہر سال دنیا میں سب سے زیادہ صدقہ اور خیرات کرتےہیں چاہے وہ پیسوں کی شکل میں ہوں یا پھر دوسرے ذرائع آمدن کے ذریعے کیوں نہ ہوں۔

اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے دریائے چناب میں 5 لاکھ بچہ مچھلی کو صدقہ کے طور پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

وزیر آباد میں دریائے چناب کے آس پاس کے علاقے زرعی حوالے سے کافی مشہور ہیں،نہری نظام اس کی سب سے بڑی مثال ہے،نہروں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے مخیر حضرات بھی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔

سید مظفر حسین کی جانب سے بتایا گیا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کی ہے اور دریائے چناب میں 5 لاکھ بچہ مچھلی صدقہ کے طور پر چھوڑی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال مختلف اقسام کی 30 لاکھ مچھلیاں دریا میں چھوڑ چکے ہیں جبکہ دسمبر تک 1کروڑ مچھلیاں دریا میں چھوڑی جائیں گی،ہیڈ چھناواں و دیگر مقامات پر 1 کروڑ 30لاکھ بچہ مچھلیاں سالانہ چھوڑی جارہی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اس پروگرام سے ملکی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور آبی آلودگی میں بھی کمی ہوتی ہے ۔

پیر سید انتظار حسین شاہ زنجانی نے اس موقع پر کہا کہ وہ پچھلے پچیس سالوں سے صدقہ جاریہ کے طور پر دریاؤں میں بچہ مچھلی ڈال رہے ہیں، ان کا عقیدہ ہے کہ اس سے اللہ آسانیاں پیدا فرماتا ہے اور بلائیں و مصیبتیں ٹل جاتی ہیں۔