اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر سعودی عرب چلے گئے۔
وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ عمران خان مشرق وسطیٰ سرسبز اقدام کے اجراء کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان پر مشتمل اعلی سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائے گا۔
وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات، پاکستانی محنت کشوں کے لیے مواقع پر گفتگو کریں گے۔ دونوں جانب سے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔