وزیراعظم کا چینی صدر سے رابطہ، کمیونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی

وزیراعظم کا چینی صدر سے رابطہ، کمیونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی

 وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور اور شرکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف چین کے اقدامات کی تعریف کی۔ عمران خان نے چین کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے لئے انسداد کورونا امداد کو سراہا۔

 اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماوں نے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے سی پیک کے تحت بننے والے منصوبے کے معیار اور بروقت تکمیل کو سراہا، سی پیک میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم ایل 1 منصوبے کا جلد آغاز قومی اور علاقائی ترقی کے لئے پاکستان جیو اکنامکس ویژن کی تکمیل کرے گا۔ افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے دنیا کردار ادا کرے۔ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے مدد کرنی ہوگی۔

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چینی اقدام کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں میں مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں کی افغانستان کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔