تازہ ترین
  • بریکنگ :- پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے41ویں مقابلےاختتام پذیر
  • بریکنگ :- آرمی چیف کی بطورمہمان خصوصی تقریب میں شرکت،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- تقریب کاانعقادجہلم گیریژن میں کیاگیا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- میگاشوٹنگ ایونٹ 26اکتوبرسےیکم دسمبرتک منعقدہوا
  • بریکنگ :- مقابلوں میں آرمی،نیوی اورایئرفورس کےنشانہ بازوں نےحصہ لیا
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےنمایاں کارکردگی دکھانےوالوں میں انعامات تقسیم کیے
  • بریکنگ :- سول آرمڈفورسزاورشہریوں سمیت 2500سےزائدنشانہ بازوں کی شرکت
  • بریکنگ :- انٹرفارمیشنزمقابلوں میں ملتان کورپہلےاورمنگلاکوردوسرےنمبرپررہی
  • بریکنگ :- انٹرسروسزمیچوں میں پاک فوج نےتمام مقابلےجیت لیے
  • بریکنگ :- دیگرمقابلوں میں پنجاب رینجرزپہلے،گلگت بلتستان اسکاؤٹ دوسرےنمبرپر
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےمارکس مین شپ میں اعلیٰ مہارتوں کےمظاہرےکوسراہا
  • بریکنگ :- ایک جوان کی شوٹنگ مہارت اس کاطرہ امتیازہے،آرمی چیف
  • بریکنگ :- بنیادی فوجی تربیت میں شوٹنگ مہارت مرکزی حیثیت رکھتی ہے،آرمی چیف

دبئی میں مقیم پاکستانی نے 50 ملین درہم کی محظوظ لاٹری جیت لی

Published On 26 October,2021 02:53 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی میں مقیم پاکستانی نے 50 ملین درہم کی محظوظ لاٹری جیت لی۔ 36 سالہ ڈرائیور جنید رانا نے آج 50 ملین درہم ( 2 ارب 37 کروڑ روپے پاکستانی) کا چیک وصول کیا۔

دبئی کی ایک کمپنی میں ماہانہ 6 ہزار درہم تنخواہ پر ڈرائیور کی ملازمت کرنے والے جنید رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے اور جب میں نے یہ خبر اپنے گھر والوں کو سنائی تو وہ بھی خوشی سے پاگل ہوگئے تھے۔

جنید رانا نے مزید کہا کہ میرا خواب اسپورٹس کار خریدنے کا نہیں ہے، میں اپنی زندگی میں پہلے بھی بہت خوش تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک میں نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ یہیں رہ کر کام کروں یا اپنے گھر والوں کے پاس چلا جاؤں۔

جنید رانا روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں جب کہ پاکستان میں ان کی اہلیہ، دو بچے اور گھر کے 30 افراد ایک ہی چھت تلے رہائش پذیر ہیں۔