بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ؟ قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اجلاس کل ہوگا

بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ؟ قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اجلاس کل ہوگا

جام کمال کے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی آج بلوچستان اسمبلی میں شام 5 بجے تک جمع ہونگے۔ جس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب کل صبح 10 بجے اسمبلی اجلاس میں کیا جائے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ اور سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ قائد ایوان منتخب ہو سکتے ہیں۔ اسمبلی سے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد شام کو نئے وزیر اعلیٰ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔