وزیراعظم عمران خان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرلیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11 روپے 53 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

وزیرِ اعظم نے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے، اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کر رہی ہے۔