6بڑی جامعات کے طلبا کا لاہور گریژن کا دورہ،جوانوں کے حوصلے کی تعریف

Published On 03 November,2021 05:28 pm

لاہور:(دنیا نیوز)پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی 6 بڑی جامعات کے طلبا نے لاہور گریژن کا دورہ کیااور جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جامعات کے طلبا کو لاہور گریژن کے دورہ کے دوران پاک فوج کی تربیتی سرگرمیوں، معمول کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ طلبا نے پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طلبانےجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،بلندعزم اورحوصلےکی تعریف کی جبکہ جامعات کےوائس چانسلرزاوراساتذہ بھی اس موقع پرموجودتھے۔

طلبا نے آرمر، آرٹلری اور انفنٹری یونٹس کے جوانوں سے ملاقات کی اور آؤٹ ڈور فیلڈ سرگرمیوں میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
 

Advertisement