کورونا کی چوتھی لہر مزید 19 جانیں لے گئی، 24 گھنٹوں میں 580 نئے مریض

کورونا کی چوتھی لہر مزید 19 جانیں لے گئی، 24 گھنٹوں میں 580 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 678، سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 978، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 319، بلوچستان میں 33 ہزار 280، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 96 لاکھ 6 ہزار 900 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 901 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 247 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 19 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 496 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 936، سندھ میں 7 ہزار 579، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 757، اسلام آباد میں 941، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔