لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے پاکستان میں موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے 55 ملین پاؤنڈز (تقریباً دس ارب روپے سے زائد روپے) کی فراہمی کا اعلان کر دیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی مالی اعانت تین حصوں پر مشتمل ہے، پاکستان کی غریب آبادی کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے تحفظ دیا جائے گا، غریب آبادی کو تحفظ کی فراہمی کے 5 سالہ منصوبے پر 38 ملین پاؤنڈ (تقریباً سات ارب روپے) خرچ ہوں گے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق 5 سالہ آبی انتظام پروگرام پر 15 ملین پاؤنڈ (تقریباً تین ارب روپے) خرچ کیے جائیں گے، پاکستان کے لیے قدرتی سرسبز سرمایہ کاری کے حصول کی کاوشوں پر 2.5 ملین پاؤنڈز (تقریباً پچاس کروڑ روپے) خرچ ہوں گے، برطانیہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 8ویں نمبر پر ہے، صدی کے اختتام تک ہندوکش اور ہمالیہ کے 36 فیصد گلیشئیرز کے خاتمے کا خدشہ ہے۔