اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 20 افراد دم توڑ گئے، کورونا کے 1233 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 538 ہو گئی، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ صفر آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 810 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 76ہزار 711ہو گئی۔ 471 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12 لاکھ 25 ہزار 363 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔
اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 41ہزار 51، سندھ میں 4لاکھ 71ہزار 733، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78ہزار 577، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں 33 ہزار 332، آزاد کشمیر میں 34ہزار 493اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 394 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔